فیصل آباد ميں کم سن دولہا والد سميت گرفتار

فیصل آباد پوليس نے کارروائي کرتے ہوئے کمسن دلہے اس کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کرليا، والدين کي جانب سے گذشتہ روز بچوں کي شادي کرائي گئي تھي ۔

فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار میں نو سالہ حیدر کی شادی گیارہ سالہ لڑکی سے کروادی گئی، مولوی صاحب نے عمرجانے بغیر بچوں کانکاح بھی پڑھوادیا۔

بارات پہنچی تو پولیس کو بھی خبر ہوگئی پولیس نے دلہا دلہن کو والدین سمیت دھرلیا، والد کے مطابق بیوی بیمار رہتی ہے بیٹی نہیں کوئی اس لیے بیٹے کی شادی کی ہے۔

پہلی بار خاتون قاضی نے نکاح پڑھا دیا

نکاح خواں پکڑے جانے پر صفایاں دینے لگے، نکاح خواں نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا بس نکاح کروانا ہے رخصتی نہیں ہوگی۔

پولیس نےمعاملے کی کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ رات نکاح کرکے رخصتی کر دی گئی تھی دلہا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قانون کے مطابق شادی کی کم از کم عمر اٹھارہ سال مقرر ہے ۔

Womens

Under Age

Tabool ads will show in this div