مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،راجہ پرویز

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نیب سے ایک ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ برابری کی سطح پر تحقیقات کرے۔

سکھر میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنا حق اور فرض ادا کرتی رہے گی، ڈالر کی قیمت میں اضافے پر وزراء کہتے ہیں کہ انہیں علم نہیں، اب ان کے اندر ہی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جس دن وہ اقتدار میں آئیں گے 2سو ارب ڈالر آجائیں گے، خان صاحب کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں سیاست کرنا نہ سکھائے، پیپلز پارٹی کا اپنا نظریہ اور سوچ ہے،وہ فیصلہ خود کرتی ہے، ملک میں اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، موجودہ حکمران جب تک ہوںگے عوام اور ملک کو نقصان ہوگا۔

SUKKUR

sindh govt

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div