اقتصادی کمیٹی اجلاس میں آزربائیجان کیساتھ معاہدے کی منظوری کا امکان

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، ای سی سی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں مختلف اداروں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یوریا کھاد کی پیداوار اور سپلائی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسٹیل ملز میں نیب کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس کی اہم بات پی ایس او اور آزربائیجان کی آئل کمپنیز کے معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔

FEDERAL CABINET

oil refinary

Utility Stores

Tabool ads will show in this div