امریکا سے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کیلئے قائل کرے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ خطے میں امن کیلئے بھارت کو قائل کرنا ہوگا، مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاک بھارت مذاکرات کیلئے امریکا کردار ادا کرسکتا ہے۔

سماء کے پروگرام ’’آواز‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت تعلقات میں کردار ادا کرسکتا ہے، مائیک پومپیو سے افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور 7 بھارتی فوجی ہلاک

انہوں نے کہا کہ الیکشن تک بھارت سے بات چیت ممکن دکھائی نہیں دے رہی، خطے کے امن کیلئے بھارت کو قائل کرنا ہوگا، مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات پڑھیں : مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید4کشمیری شہید

وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتا ہے، بھارتی پائلٹ کی رہائی کو دنیا بھر میں سراہا گیا، عسکری ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، کسی بھی ایڈونچر کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید جانیے : بھارت نے راجستھان اور پنجاب کی سرحد پر ٹینک پہنچادیئے

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج (منگل کی) شام امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی۔

FOREIGN MINISTER

USA

Afghan Peace Talk

Mike Pompoe

Tabool ads will show in this div