جعلی پیر نے جن نکالنے کے چکرميں 10سالہ بچی کوآگ لگادی

بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے چکرميں دس سالہ بچی کو جلا ڈالا، بچی کی حالت بگڑنے پر پیر فرار ہوگیا ۔

بہاولنگر کي تحصيل فورٹ عباس کے نواحی علاقے شہباز والا ميں جعلی پیر نے جن نکالنے کيلئے 10 سالہ بچی کو آگ لگادی، بچی کی چيخيں سننے پر لوگ جمع ہوئے تو پیر ثقلین شاہ موقع سے فرار ہوگیا۔

دس سالہ آمنہ کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوريہ اسپتال ریفر کردیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق بچي کا 10 فيصد جسم جل گيا ہے حالت خطرے سے باہر ہے۔

میاں بیوی نے جعلی پیر کو مار مار کر جن بھوت نکال دیے

مقامي پوليس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعويٰ تو کيا مگر ثقلین شاہ کو ميڈيا کے سامنے پيش نہ کرسکي ۔

آمنہ کو بیمار ہونے پر والدین پیر ثقلین شاہ کے پاس لائے تھے جو بچی پر جن کا سایہ بتا کر علاج کررہا تھا ۔

fake Peer

girl burn

jin

Tabool ads will show in this div