انور مقصود کا 14 اگست پر تھیٹر ڈرامہ ’نیا پاکستان‘ پیش کرنے کا اعلان

معروف مصنف انور مقصود نے تھیٹر ڈرامہ ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کا اعلان کردیا، ان کا ڈرامہ ’’ناچ نہ جانے‘‘ آرٹس کونسل میں پیش کیا جارہا ہے، وہ کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کی ضرورت نہیں اس ہی ملک کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

آرٹس کونسل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف مزاح نگار انور مقصود کا کہنا تھا کہ تھیٹر ڈرامہ ’نیا پاکستان‘ کے نام سے 14 اگست کو پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی مختصراً بتاتے ہوئے کہا کہ ایک غریب ٹھیلے والا ہے جو پرانا پاکستان بیچ رہا ہے، جس میں سب کچھ بک جاتا ہے صرف مکا چوک نہیں بکتا۔

انور مقصود کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں، اس ہی پاکستان کو ٹھیک کرنا ہوگا جبکہ ساتھی فنکار جنہیں اب کہیں کام نہیں مل رہا ان کی مالی مدد کیلئے ’’نیا پاکستان‘‘ ڈرامہ لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ضرورت مند آرٹسٹوں کا خیال رکھنا چاہئے، مجھے امید ہے کہ گزشتہ ڈراموں کی طرح ’نیا پاکستان‘بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کرے گا۔

آرٹس کونسل میں جاری تھیٹر ’ناچ نہ جانے‘ کے حوالے سے انور مقصود کا کہنا تھا کہ اس کی غیر معمولی پذیرائی ہورہی ہے، امید ہے کہ یہ شو رمضان تک جاری رہے گا، تقریباً 2 ہفتوں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔

ANWAR MAQSOOD

Naya Pakistan

Tabool ads will show in this div