گیم آف تھرونز سیزن 8 کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا

مشہور و معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے جس کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، فلم 14 اپریل سے ایچ بی او پر نشر کی جائے گی۔

مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کا آٹھواں اور آخری سیزن ریلیز کیلئے تیار ہے، شائقین میں اس حوالے سے کافی تجسس پایا جاتا ہے اور وہ اس کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/vwmAWOE5F9o"]

ایچ بی او نے یو ٹیوب پر آخری سیزن کا نیا ٹیزر جاری کردیا جس میں ونٹر فال کو دکھایا گیا ہے، ایک منٹ گیارہ سیکنڈ پر مبنی ویڈیو کلپ کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

گیم آف تھرونز کا آخری سیزن 6 اقساط پر مشتمل ہوگا جو ایچ بی او پر 14 اپریل سے نشر کیا جائے گا۔

season 8

Tabool ads will show in this div