ایبٹ آباد: دسویں جماعت کا آج ہونے والا فزکس کا پرچہ آؤٹ

ایبٹ آباد میں  دسویں جماعت کا آج ہونے والا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے آج ہونے والا فزکس کا پرچہ منسوخ کردیا۔ دسویں جماعت کا آج ہونے والا فزکس کا پرچہ کل 3 اپریل کو ہوگا۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ سیکریٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے پرچے کےآؤٹ ہونے کا علم ہوا،اس لئے یہ پرچہ منسوخ کردیا گیا ہے، جواس واقعے میں ملوث ہوا ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div