لاہور: ڈاکو رکشہ فیکٹری سے 3 کروڑ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور ميں 20 سے زائد ڈاکو رکشہ فيکٹری سے 3 کروڑ روپے ماليت کا سامان لوٹ کر چلتے بنے، پوليس نے فيکٹری کے عملے کو شامل تفتيش کرليا ہے۔


کاہنہ کے قريب 20 سے زائد ڈاکو 2 ٹرکوں کے ساتھ رکشہ فيکٹری ميں داخل ہوئے جہاں موجود 33 ملازمين کو يرغمال بنايا اور 400 سے زائد رکشہ انجنز، کمپيوٹرز،  نقدی اور ديگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔


فيکٹری مالک کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس ڈکيتی کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کی تھی۔


پوليس نے شبہ ظاہر کيا ہے کہ ڈکيتی ميں فيکٹری کا عملہ ملوث ہوسکتا ہے تاہم حتمی طور پر مکمل تحقيقات کے بعد ہی مجرموں کو پکڑا جاسکتا ہے۔ سماء

لاہور

کا

سے

VIP

کر

experts

کروڑ

Tabool ads will show in this div