بڑی بڑی داڑھیوں والے حملہ آور عربی بول رہے تھے،عینی شاہد

اسٹاف رپورٹ


پشاور  :  دہشت گردوں کے پشاور میں آرمی اسکول پر حملے کے عینی شاہد طالب علم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑی بڑی داڑھیاں تھیں اور وہ سب عربی زبان میں بات کر رہے اورغیر ملکی لگ رہے تھے۔

میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہد طالب علم نے بتایا کہ ٹیچر ہمیں فرسٹ ایڈ کے متعلق لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک عقب سے ہوائی فائرنگ ہوئی تو ہم نے کلاس کے دروازے بند کر دیئے لیکن دہشتگرد دروازے توڑ کر کلاس میں داخل ہو گئے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور بعد میں ایک ایک بچے کو مارتے رہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دہشتگرد غیر ملکی لگ رہے تھے اور عربی میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس نے بتایا کہ دہشتگردوں کی بہت بڑی بڑی داڑھیاں تھیں۔ سماء

twins

brazil

بول

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div