ایان علی کا کراچی میں فلیٹ ضبط، نیلامی کے احکامات جاری
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی مشکلات بڑھ گئیں، ڈی ایچ اے کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا، عدالتی حکم پر فليٹ کی نيلامی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کے احکامات کی روشنی میں مفرور ماڈل ایان علی کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی گئی، کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کسٹمز عدالت نے فلیٹ نیلامی کے احکامات جاری کردیئے، نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔
ماڈل و گلوکارہ ایان علی کو کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے پاس سے لاکھوں ڈالرز برآمد ہوئے جو وہ غیر قانونی طور پر بیرون لے جانا چاہتی تھیں۔
custom court
currency smuggling case
تبولا
Tabool ads will show in this div