مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید4کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید چار بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ بھی کردیا گیا ہے، وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کو گھروں سے نکال دیا ہے۔

 

قبل ازیں اسی علاقے میں گزشتہ روز قابض فوج نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو زخمی کردیا تھا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پڑھے لکھے طبقے کو بھی آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی فوج نہ صرف نوجوانوں کو حراست اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، بلکہ بڑی تعداد میں کشمیریوں کو شہید بھی کر رہی ہے۔

Indian Soldiers

Pulwama Attack

Tabool ads will show in this div