اسلام آباد میں طویل سردیوں کے بعد بہار کے رنگ پھیلنے لگے

اسلام آباد میں طویل سردیوں کے بعد بہارکے خوبصورت اور دلفریب رنگ چار سو چھائے ہوئے ہیں۔ فضا خوشبو سے معطر اور دھرتی مختلف رنگوں میں رنگ گئی ہے۔ نئے موسم کا پیغام لے کر کھلنے والے پھولوں نے چہروں پر تازگی اور رونق بخش دی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں رنگ برنگے پھولوں کا رقص جاری ہے۔ فضا کو معطر کرنے والے پودوں کی نرالی ادا سے موسم حسین ہوگیا ہے۔ رنگ،خوشبو اور حسن کے موسم نے شہر کی رونقیں بھی دوبالا کردی ہیں۔ روکھے سوکھے موسم کے جاتے ہی موسم کی دلکشی نے سب کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
شاخوں پر پھوٹتی کونپلیں اور کھلتے پھول یہی پیغام دے رہے ہیں کہ روشن کہیں بہار کے امکاں ہوئے تو ہیں۔
spring
islamabad weather
تبولا
Tabool ads will show in this div