پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں۔ تين سو خصوصی اور شیڈول پروازیں پينسٹھ ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔

پی آئی اے حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے حج آپریشن کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، سکھر اور کوئٹہ سے آپریٹ کرے گی۔ 300 خصوصی اور شیڈول پروازیں 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔

 

پی آئی اے تمام ایئر پورٹس پر عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے گی، جب کہ سندھ اور بلوچستان کے لئے وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج کرایہ ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

قومی ایئرلائن نے پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ 10ہزار روپے کرایہ مقرر کردیا۔ پی آئی اے وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقرر حج کرایوں پر عمل درآمد کرے گی۔

HAJJ OPERATION

SAUDIA ARAB

hajj 2019

Tabool ads will show in this div