خبردار۔۔!! گرم گرم چائے پینے والے ہوشیار باش

طبی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرما گرم چائے پینے والے غذا کی نالی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

ایران کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گرما گرم چائے پینے والے افراد غذا کی نالی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ تہران یونیورسٹی برائے طبی سائنس کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے کے 2 کپ پینے والے افراد کے غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی 65 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تحقیقی مقالوں میں تیز گرم چائے اور کینسر کے درمیان تعلق کا تذکرہ کیا جاچکا ہے، تاہم پہلی بار اْس خطرناک درجہ حرارت کا تعین کیا گیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے جو کہ 60 سینٹی گریڈ ہے۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ روزانہ 700 ملی لیٹر سے زیادہ اور 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے اجتناب برتیں کیوں کہ اس مقدار اور درجہ حرارت کی چائے پینے والوں میں 90 فیصد تک کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

HEALTH

CANCER

green tea

Tea-Bags

Tabool ads will show in this div