ملتان،پی پی218ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/MUL-PP-218-ELECTION-31-03-1.mp4"][/video]

ملتان کے صوبائي حلقے پی پی 218 کے ضمني انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی رہنما کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے واصف راں، جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ارشد راں کو میدان میں اترا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

 

ضمنی انتخاب کیلئے کل چھ امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ اس نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کی پیپلز پارٹی کے امیدوار کو حمایت حاصل ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے مظہرعباس راں کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے ميں کل 2لاکھ تین ہزار 188 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 1300 اہلکار سيکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

by polls

Election2018

PP218

PTIvsPPP

Tabool ads will show in this div