دشمن کی بولی بولنے والے قبلہ درست کرلیں،ورنہ نشان عبرت بن جائینگے

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ قوتیں جو دھرتی ماں کے خلاف ہیں،سیکورٹی ادارے ان کے خلاف ہیں، جو لوگ بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب ریاست بلیک میل نہیں ہوگی، جو لوگ دشمن کی بولی بول رہے ہیں ان کو کہوں گا کہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔

کراچي ميں رينجرز یننگ اسکول کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پريڈ سے خطاب میں وزير مملکت داخلہ شہريار آفريدي نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں اور امن بحال ہوچکا ہے، آج کراچی کے حالات ماضی سے بہت مختلف ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے، رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، سندھ رینجرز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کیلئے رینجرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، رینجرز کے آپریشن میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان میں معاشی اور اقتصادی ترقی کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، پاکستان سُپر لیگ کا پرامن اور کامیاب انعقاد ہوا جو اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریار آفریدی نے ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب ریاست بلیک میل نہیں ہوگی، جو لوگ دشمن کی بولی بول رہے ہیں، ان کو کہوں گا کہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عبرت کا نشان بن جائیں گے، وہ قوتیں جو دھرتی ماں کے خلاف ہیں، آپ ان کے خلاف آواز بلند کریں۔

قبل ازیں کراچي ميں رينجرز ٹریننگ اسکول میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کو سلامی دی گئی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں سب انسپکٹرز، حوالدار، نائیک اور سپاہی شامل ہیں۔ بیسک ریکروٹس ٹریننگ کورس کا یہ  26 واں بیج ہے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید بھی شریک ہوئے۔ تمام پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس سے حلف لیا گیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شہریار آفریدی نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے اختتام میں اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاروں کی بازیابی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ڈیمو بھی دیا گیا۔

passing out parade

Shaharyar Afridi

Tabool ads will show in this div