مشال قتل کيس، والد نے پشاور ہائیکورٹ میں 3 اپیلیں دائر کردیں

مردان میں قتل ہونے والے مشال کيس کے فيصلہ پر والد نے پشاورہائيکورٹ سے رجوع کرليا، فيصلے کے خلاف اپيليں دائر کرديں ۔

مشال قتل کيس میں 21 مارچ کو سنائے جانے والے فيصلے کے خلاف مشال کے والد نے پشاورہائيکورٹ ميں تين اپيليں دائر کرديں ۔

مشال کے والد نے انسداد دہشتگردی عدالت سے بری ہونے والے اظہار اور صابر کی بریت کے خلاف اپیل دائرکي جبکہ عمر قید کی سزا پانے والے عارف اور اسد ضیاء کے خلاف دو اپیلیں دائرکيں ۔

مشال خان قتل کیس : پی ٹی آئی کونسلرسمیت 2 ملزمان کو عمر قید، 2 بری

مشال کے والد اقبال خان نے مجرم عارف اور اسد ضیاء کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کي درخواست کي ۔

اس سے پہلے مشال خان قتل کيس ميں عدالت نے مرکزی ملزم عمران کو دوبار سزائے موت، پانچ کو 25 سال قید جبکہ 25 ملزمان کو چار سال قید کی سزا سنا چکي ہے ۔

کیس میں مجموعی طور پر 61 ملزمان گرفتارہوئے،جن ميں سے 26 ملزموں کو رہا کرديا گيا تھا ۔

Mashal Khan

Tabool ads will show in this div