لاہور سے اغوا 5 سالہ بچے کی لاش مل گئی

لاہور میں دو ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش کھلے مین ہول سے مل گئی، پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا کہ قتل ہے يا حادثہ ہے ۔

لاہور میں 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ بچے کی لاش کھلے مین ہول سے مل گئی ، متاثرہ خاندان کو جب بچے کی موت کی خبر ملی تو گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔

مین ہول سے ایک شخص پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہا تھا کہ بچے کی لاش نظرآئي جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کردي ۔

عینی شاہد کے مطابق کھلے مین ہول ہیں کسی پر کوئی ڈھکن نہیں، جس کی وجہ سے بچہ گٹر میں گرا، دو ماہ پہلے ماں باپ بچے کو ڈھونڈتے رہے ۔

ہری پور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

پانچ سالہ بچے کا والد محنت کش ہے، بچے کی بہن اور بھائی کا کہنا ہے کہ گٹر پر ڈھکن ہوتا تو آج ان کا بھائی زندہ ہوتا،وہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے بھجوا دیا ہے، حکام کا کہناہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کي حتمي وجہ سامنے آئے گي ۔

Missing Child

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div