کراچی پریس کلب پر اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچي پريس کلب پر اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھي جاري ہے۔سندھ کے ٹيچرز کي جانب سے ميٹرک امتحانات کے بائيکاٹ کے اعلان پرطلبہ پريشان ہيں، ٹیچرز کے مطالبات ہیں کہ ٹائم اسکيل، مستقل ملازمت، ترقي اور ديگر مراعات دی جائیں۔
کراچي ميں سرکاری اساتذہ کا دوسرے روز بھي احتجاج جاری ہے۔ ٹائم اسکيل، مستقل ملازمت، ترقي اورديگر مطالبات پر مظاہرین ڈٹ گئے ہیں۔
گزشتہ روز جب اساتذہ نے وزيراعليٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو ہزاروں اساتذہ پر پوليس نے چڑھائي کردی۔ پولیس کی شيلنگ اور لاٹھي چارج سے کئی اساتذہ زخمي ہوگئے۔
Karachi press club
teachers protest
تبولا
Tabool ads will show in this div