ہری پور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

ہري پور کےعلاقے خان پور ميں پہلي کلاس کے طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ پوليس نے ملزم کو گرفتار کرليا ہے۔
بچے کے والد نے سماء کو بتایا کہ بچہ کل بروز جمعرات سے لاپتہ تھا۔ تلاش کے باوجود بچے کا کوئی پتہ نہ چل سکا اور آج صبع لاش کچرے کے ڈھیر پر پڑی ملی۔ بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور منتقل کردی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیاہے۔