تیز ہواہوں نے آدمی کو بھی ہوا میں اڑا دیا

ترکی میں تیز ہواوں کے باعث اڑتے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا سے جاری اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک آدمی چھتری نما سائے کو تیز ہواوں سے بچانے کیلئے آگے بڑھتا ہے اور خود ہی ہوا میں اڑ جاتا ہے۔

 

ہواوں کے دوش پر اڑنے والے ان صاحب کا نام صادق کوکادلی ہے، جو ایک پاوں سے چھتری نما سائے کو زمین پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ہواہوں کو ان کی زور آزمائی ایک آنکھ نہ بھائی اور انہیں بھی اس چھتری نما سائے کے ہمراہ ہوا میں اڑا دیا۔

 

واقعہ جنوبی مشرقی ترکی کے علاقے عثمانیہ میں پیش آیا۔ ہوا کی شدت اتنی تیز تھی کہ صادق زمین سے 13 فٹ تک بلند ہوا، تاہم اس اچانک پرواز میں وہ زخمی نہیں ہوا۔ ہوا کا پریشر کم ہونے پر چھتری جب زمین پر آئی تو اس کی زد میں آکر مہمت علی شدید زخمی ہوگیا۔

 

واقعہ میں چھتری اس پر گرنے سے مہمت علی بے ہوش ہوگیا، جب کہ اس کے پاوں اور پسلیوں پر بھی چوٹیں آئیں۔  واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے خوب مذاق بنایا گیا۔ کسی نے اسے ترکی کا خلا میں سفر تو کسی نے عثمانیہ ایئرلائن کی فضا میں  پرواز قرار دیا۔

Umbrella

Osmaniye

Sadik Kocadalli

Mehmet Ali Biçakçi

gust of wind

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div