آصف زرداری کی عدالت میں پیشی، سیاستدان اور ڈکٹیٹر کا فرق واضح ہوگیا، پی پی رہنماء

اسٹاف رپورٹ


 اسلام آباد : احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ آج سیاست دان اور ڈکٹیٹر کا فرق واضح ہوگیا جبکہ رحمان ملک نے آصف زرداری کا پرویز مشرف سے موازنہ زیادتی قرار دے دیا۔


 آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی ان کے ساتھ آئے۔  میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ سابق صدر کی پیشی پوائنٹ اسکور ہے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ہمیشہ عدالتوں میں حاضر ہوتی رہی ہے۔ 


اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خیالات بھی رحمان ملک سے کچھ مختلف نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے، عدالت کے سامنے سب برابر ہیں۔


قمر زمان کائرہ جب میڈیا کے سامنے آئے تو انہیں بھی پرویز مشرف سے متعلق ہی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے علاوہ اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنما بھی آصف زرداری کے ہمراہ عدالت آئے تھے۔ سماء

اور

میں

کی

کا

پی

helps

bombings

netherlands

remain

cups

Tabool ads will show in this div