علی رضا عابدی قتل کیس میں سیکیورٹی اداروں کو اہم معلومات حاصل

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس ميں سیکیورٹی اداروں کو اہم معلومات حاصل ہوگئی ہے۔

سیکورٹی اداروں نے ايم کيوايم کے محمود آباد یوسی کے وائس چیئرمین خرم شہزاد سے 27 دن پوچھ گچھ کي جس پر معلوم ہوا کہ علی رضا عابدی آخری دنوں میں لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے۔

علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

سیکورٹی حکام نے خرم شہزاد سے پوچھا کہ علی رضا عابدی لندن میں کیوں بات کرتے تھے؟ جس پر وائس چیئرمین نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق علی رضا ’’نئی سِم‘‘ سے لندن نمبرز پر بات کرتے تھے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ علی رضا نے کہا تھا انکے نام پر نئی سم نہیں مل سکتی، جس کے بعد شاہراہ فیصل پر ایک فرنچائز سے نئی سم خرید کر دی۔

علی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب ميں ادا کر دی گئی

منگل 25 دسمبر 2018 کو کراچی کے علاقے خیابان غازی میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

ALI RAZA ABIDI

MQM Pakistan

mqm London

New SIM

murder case investigation

Tabool ads will show in this div