کراچی، جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

کراچي کے علاقے گلشن اقبال میں جھگيوں ميں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

نيپا چورنگي کے قريب واقع جھگيوں ميں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کےلیے فائر بريگيڈ کي چار گاڑيوں نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل بھي مکمل کر ليا۔

آتشزدگی کے باعث کئی جھگیاں مکمل جل گئیں جبکہ کچھ جھگیاں معمولی متاثر ہوئیں۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والی 4 سالہ بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمي افراد کو جناح اسپتال منتقل کيا گيا۔

gulshan e iqbal

Nipa Chowrangi

Tabool ads will show in this div