ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی کے علاج کا حکم

لاہور ہائي کورٹ نے ايفيڈرين کيس ميں عمر قيد کي سزا پانے والے مسلم ليگ ن کے رہنما حنيف عباسي کے علاج کا حکم دے ديا۔

حنيف عباسي نے جيل ميں علاج کي سہولت نہ ہونے پر لاہور ہائي کورٹ سے رجوع کيا تھا۔

حنيف عباسي کے وکيل نے بتايا کہ انہيں دل اور گردوں کا عارضہ ہے جس کا علاج صرف اسپتال ميں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر کي رپورٹ بھي پيش کي۔

لیگی رہنما حنیف عباسی کا وزیرقانون پنجاب کے نام جیل سے خط

درخواست گزار کے وکيل کا کہنا تھا کہ راولپنڈي ميں ايسا کوئي اسپتال نہيں جہاں دل اور گردوں کا علاج ہو سکے، اس ليے انہيں لاہور منتقل کيا جائے۔

وکيل کي تجويز پر عدالت نے حنيف عباسي کو لاہور کے شيخ زيد اسپتال ميں علاج کے ليے منتقل کرنے کي اجازت دے دي۔

حنيف عباسي کو انسداد منشيات کي عدالت نے جولائي دو ہزار اٹھارہ ميں ايفيڈرين کيس ميں عمر قيد کي سزا دي تھي۔

Ephedrine Case

Tabool ads will show in this div