کراچی کا پانی 48 انچ کی پائپ لائن سے 25 مقامات سے چوری ہونے لگا

حب ڈيم ميں بارشوں کے بعد پاني آيا لیکن پاني مافيا نے اس پر پنجے گاڑھ رکھے ہيں۔ کراچي کے 25 مقامات سے پاني چوري کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں واٹرمافيا ايک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ کراچي والوں کو حب ڈيم سے ملنے والي پاني کي 48 انچ کی مين لائن ميں 25 مقامات سے پاني چوري ہونے لگا۔

منگھو پير خيرآباد گوٹھ  ميں سماء نے پہنچ کرسارا منظردکھايا۔عینی شاہد نے بتایا کہ مافیا کے کارندوں نے گھروں میں ٹینک بنائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیرآبادگوٹھ، یارمحمدگوٹھ، رمضان گوٹھ، الطاف نگر، مہران سٹي، گرم چشمہ، نادرن بائي پاس، کيماڑي، منگي گوٹھ، نوراني ہوٹل، کيماڑي اور ديگر مقامات سے غير قانوني کنکنشنز ليے گئے ہيں۔

karachi water crisis

hub dam

Tabool ads will show in this div