آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز جیت لی

تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی
[caption id="attachment_1499297" align="alignnone" width="640"] تصویر: اے ایف پی[/caption]

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 80 رنز سے شکست دے کر سیریز 0۔3 اپنے نام کر لی۔

پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے ابو ظبی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان ٹیم 267 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 186 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق 46 اور آل راؤنڈر عماد وسیم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کرنے پر فاسٹ بولر پیٹ کمنس کو پلئیر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 8 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس میں شان مسعود، حارث سہیل اور محمد رضوان کی وکٹ شامل ہے۔

پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

Pak vs aus

Aus vs Pak

ODI series win

Tabool ads will show in this div