تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دے دیا

تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی
[caption id="attachment_1499117" align="alignnone" width="640"] تصویر: اے ایف پی[/caption]

آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابو ظبی میں جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم مہمان ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام نظر آیا۔ اوپنر عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد شان مارش 14 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

[caption id="attachment_1499127" align="alignnone" width="640"] تصویر: اے ایف پی[/caption]

دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ایرن فنچ اور پیٹر ہینڈز کوب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 84 رنز بنائے۔ یہاں ہینڈز کوب 47 رنز بناکر حارث سہیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی مارک اسٹونیس 10 رنز بنا سکے۔

کپتان ایرن فنچ 90 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکسویل 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ ایلکس کیری 25 اور پٹ کمنس 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرا ون ڈے،آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نئے فاسٹ بولر محمد حسنین نے 5 اوورز میں 50 رنز دیے۔

پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ کینگروز کو 5 میچز کی سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل ہے۔

Pak vs aus

Aus vs Pak

Tabool ads will show in this div