فاسٹ بالر محمد حسنین کی رفتار نے آسٹریلیوی بیٹسمینوں کو بھی متاثر کردیا

پاکستان کا ایک اور فاسٹ بالر عالمی افق پر آگیا ہے۔ شارجہ میں محمد حسنین کا ڈیبو ہوا تو ان کی تیز رفتار بالنگ سےآسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ بھی متاثر نظر آئے۔

پاکستان کے اٹھارہ سالہ محمد حسنین کا سامنا کرنا آسان نہیں ہے۔ ان کی رفتار ،کنٹرول اور سوئنگ باکمال ہے۔ آسٹریلیوی بلے بازوں کو محمد حسنین نے اپنی بالنگ سے خوب پریشان کیا۔

پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ حسنین کی اسپیڈ بھی اچھی ہے اور ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور وہ ورلڈ کپ 2019 کے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں۔

Mohammad Hasnain

Tabool ads will show in this div