بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے،وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق نیپرا کو درخواست دے دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ نیپرا نے کرنا ہے، اگر بجلی کی قیمتیں بڑھیں تو صارفین پر دو سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بجلی چوری میں عوام کیساتھ محکموں کے افسران بھی ملوث ہیں، جب کہ بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کے دوران اب تک دو ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں سے چار سو پچاس کا تعلق تقسیم کار کمپنیوں سے ہے۔

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

K ELECTRIC

power crisis

umer ayub

Tabool ads will show in this div