آن لائن ٹیکسی سروس ’’اوبر‘‘ نے ’’کریم‘‘ کو خريد ليا
پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے والی آن لائن ٹيکسی سروس ’’اوبر‘‘ نے ’’کريم‘‘ کو خريد ليا ہے۔
اوبر نے کریم کو تين اعشاريہ ايک ارب ڈالر میں حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کریم اوبر کی مکمل ملکیتی کمپنی بن جائے گی۔
Today, we start Chapter 2 of our story. Careem is joining forces with Uber to better serve the region
We will operate independently, so the app, services and brand you love will continue to be available as usual. For more details, visit https://t.co/1eGk5u6d1w pic.twitter.com/xn53Q9iyLI — Careem (@careem) March 26, 2019
اوبر کمپنی کے مطابق دونوں کمپنیز کی اپلیکشن آزادانہ طور پر کام کرتی رہیں گی۔
کریم اعلاميہ کے مطابق کریم اب مکمل طور پر اوبر کی ملکیت بن گیا ہے تاہم کمپنی کریم برانڈ کے نام پر ہی چلے گی، دونوں کمپنیز کےلیے تیزی سے بڑھنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔