گیم آف تھرونز کے کردار کا پاکستانی ہم شکل روزی خان

[caption id="attachment_1497397" align="alignnone" width="640"] تصویر: فرسٹ پوسٹ
[/caption]

ہالی ووڈ کی معروف سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کا کردار ٹیرین لینسٹر پاکستان پہنچ گيا۔ پيٹر ڈنکليج المعروف ٹيرين لينسٹر کے پاکستاني ہم شکل کا نام روزي خان ہےجو اس بات سے لاعلم ہے کہ اس کا ہم شکل کون ہے اور کیا کرتا ہے؟۔

راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں کام کرنے والے 25 سالہ روزی خان کی شکل حیرت انگیز حد تک گیم آف تھرونز کے اداکار سے مشابہت رکھتی ہے۔

ٹیرین لینسٹر کو جاننے والے جب روزی خان کو دیکھیں تو حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ساتھ تصاویر کھنچوانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگتے ہیں۔

پہلے پہل تو روزی خان کوعلم تک نہ تھا کہ ٹیرین لینسٹر اور گیم آف تھرونز ہے کیا بلا لیکن اب وہ بخوبی جانتا ہے کہ وہ ہو بہو ہالی ووڈ اداکار جیسا دکھتا ہے۔ تصاویر بھی بخوشی کھنچواتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ان تصاویر سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ان کی وجہ سے میں مشہور ہوگیا ہوں۔

کشمیری ہوٹل پر بطور ویٹر کام کرنے والا روزی خان راولپنڈی میں ہی رہائش پزیر ہے۔ حیرت انگیز طور پر دونوں کے قد میں مماثلت ہے۔ ٹیرین اور روزی دونوں کا قد 135 سینٹی میٹر یعنی 4 فٹ سے زائد ہے۔

روزی خان کے مطابق پہلے کوئی پوچھتا تک نہ تھا لیکن اب میں سب کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہوں۔ روزی اپنے ہم شکل اداکار سے ملاقات کی بھی خواہش رکھتا ہے کیونکہ یہ شہرت اسی کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔

روزی خان اپنا کام لگن سے کرتا ہے جس سے ہوٹل مالک بھی اس سے بہت خوش ہیں۔ اسلم پرویز نامی ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ روزی خان محنتی اور ایماندار ہے۔روزی کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

ہوٹل کے مالک اسلم پرویز کا کہنا ہے کہ روزی خان بہت ہی محنتی اور ایماندار ہے، گاہک بھی اسے پسند کرتے ہیں۔ جس دن روزی چھٹی پر ہو تو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں ہے۔

گیم آف تھرونز اب تک 47 ایمی ایوارڈ جیت چکی ہے جبکہ روزی کے ہم شکل ٹیرون لینسٹر نے سال 2012 میں معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس کی فائنل سیریز کا پریمیئر 17 اپریل کوہوگا۔

tyrion lannister

doppelganger

Tabool ads will show in this div