وزیراعظم آج مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لینگے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں بیس نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اراکین کو ملائیشیا کے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ "لاہور نئی دہلی بس سروس"معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی ، جب کہ کابینہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری پر بھی غور کرے گی۔
توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔ حکام کی جانب سے کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہوگی۔
KARACHI OPERATION
FEDERAL CABINET
ASAD UMAR
PM IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div