لاہور آئی ایم ایچ میں منشیات بحالی مرکز کا افتتاح

وزيراعليِ پنجاب نے لاہور کے انسٹي ٹيوٹ آف مينٹل ہيلتھ ميں منشيات کےعلاج کےليے مرکز کا افتتاح کر ديا، عثمان بزدار کہتے ہيں پسماندہ علاقوں ميں ترجيحي بنيادوں پر فنڈز خرچ کريں گے ۔

وزيراعليِ پنجاب عثمان بزدار نے انسٹي ٹيوٹ آف مينٹل ہيلتھ ميں قائم نئے سینٹر کا افتتاح کيا، جس ميں منشيات کے عادي افراد کا علاج ہوگا ۔

وزيراعلی پنجاب انسٹي ٹيوٹ آف مينٹل ہيلتھ پہنچے تو سب سے پہلے کلين اينڈ گرين مہم کے تحت اسپتال کے احاطے ميں پودا لگايا ۔

وزيراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چوبيس کروڑ روپے لاگت آئي ہے اس سنٹرکے لئے باسٹھ ڈاکٹربھي بھرتي کئے ہيں۔

عثمان بزدار نے اپنے بہنوئي کو شکايت سيل کا انچارج بنانے کے معاملے کي وضاحت بھي کي ، کہا کہ ان کا نوٹيفکيشن پڑھيں کوئي تنخواہ نہيں ہے صرف شکايتوں کا اندراج کرنا ہے۔

اس موقع پر انسٹي ٹيوٹ آف مينٹل ہيلتھ کے ملازمين نے وزيراعليِ پنجاب کو روک کر انہيں اپنے مسائل سے بھي آگاہ کيا ۔

cm punjab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div