بھارتی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، ترجمان دفتر خارجہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی ہلاکت سے متعلق بھارتی میڈیا کا الزام مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کی بحالی کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔


اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ایل او سی پر بھارتی فوجی کی ہلاکت اور سر کاٹنے کا الزام مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی فوجی فوجیوں سے متعلق دکھائی جانے والی رپورٹ اور فوٹیج بے بنیاد ہے، بھارتی الزامات کے حوالے سے بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  اور تھرڈ پارٹی انویسٹیگیشن کی پیشکش کی تھی، لیکن دونوں پیشکشیں قبول نہیں کی گئیں، پاکستان اپنی آفرز پر ابھی بھی قائم ہے۔


امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کی بحالی کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، تاہم تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔


سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی مہمان سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت ہوئی، سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک پاکستان اور تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کررہا۔


پرویز مشرف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے کسی  بیرونی دباؤ پر ترجمان نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ برطانوی شہری کی پاکستان توڑنے سے متعلق بیان پر وزارت داخلہ سے رد عمل لیا جائے۔ سماء

کی

نے

vote

eid

دفتر

hope

خارجہ

Tabool ads will show in this div