یوم پاکستان پرمہوش حیات کے علاوہ کن 7 شوبز شخصیات کو اعزازات دیے گئے؟

تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 128 شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

سول اور ملٹری اعزازات سے نوازی جانے والی ان شخصیات میں شوبز کی 8 ہستیاں شامل ہیں۔ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیے جانے کے اعلان پر ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کا نام تو سب جانتے ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی دیگر سات نمایاں شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔

تمام شخصیات کو صدر عارف علوی نے ایوارڈز دیے۔

یوم پاکستان کی تقریب پر جن 128 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے ان میں 8 شوبز شخصیات بھی شامل تھیں۔

اداکارہ مہوش حیات اور پشتو گلوکار سردارعلی ٹکر کو خدمات کے اعتراف میں ’تمغہ امتیاز‘‘ سے نواز گیا۔

اعزازات کی فہرست میں 2 معروف گلوکار سجاد علی اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام بھی شامل ہے۔ سجاد علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ ریما خان اور کامیڈ ین افتخار ٹھاکر کو سول ایوارڈ دیا گیا۔

ٹی وی کا معروف نام اداکار شبیرجان کا نام تمغہ حسن کارکردگی پانے والوں میں شامل رہا۔

ریما خان اور مہوش حیات کے علاوہ پاکستان سینما انڈسٹری کی سینیئر آرٹسٹ بابرہ شریف بھی شامل ہیں۔

BABRA SHARIF

sajjad ali

reema khan

Pakistan Day 2019

Tabool ads will show in this div