بھارتیوں نے مذاق اڑا کر مودی جی کی لٹیا ڈبو دی
بھارتی انتخابات سے قبل الیکشن مہم میں ملک کی حفاظت کے دعویدار بن کر نام کے ساتھ ’’چوکیدار‘‘ کا اضافہ کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم نے نام چمکانے کے بجائے انہیں دھوکا دے دیا۔
گزشتہ روز فلم ’’ پی ایم نریندرا مودی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین کو محظوظ کرنے کا ایک ذریعہ بن گیا۔ پاکستانی شائقین تو کیا ہی برائی کرتے، خود بھارتیوں نے ہی فلم کا ایسا مذاق اڑایا کہ مودی جی کی لٹیا ہی ڈبو دی۔
فلم میں مرکزی کردار اداکار وویک اوبرائے نے نبھایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریلر کو یو ٹیوب پر اب تک کسی بھی بھارتی فلم کے ٹریلر کے مقابلے میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے ردعمل کیا دیا؟ پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔
فلم کے ٹریلر نے ہی خون کےآنسو رلا دیا تو پوری فلم دیکھ کر کیا ہو گا؟
After watching 10 secs of #PMNarendraModiTrailer pic.twitter.com/1hiABs6kdq
— Zizou El Capitano (@IntM_student) March 20, 2019
حقائق مسخ کرنے پرصارفین نے صاف صاف بتا دیا، بھیا کچھ کم کرلو، بہت زیادہ ہوگیا۔
After watching the trailer even Modiji be like #PMNarendraModiTrailerpic.twitter.com/78Lv9cuiBv
— Yash (@ydspeaks) March 20, 2019
اوور ایکٹنگ پر 50 روپے کاٹ لینے کا مشورہ بھی آگیا۔
After watching PM Narendra Modi trailer ?#PMNarendraModiTrailerpic.twitter.com/03jnyCKgOT
— Rammy (@Rammys_Tweets) March 20, 2019
وویک اوبرائے کو اس فلم میں کام کرنے کا صلہ یہ ملا کہ مودی کو ان سے بہترین اداکار قرار دے دیا گیا۔
#PMNarendraModiTrailer ? pic.twitter.com/cVTqn0ckzN
— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) March 20, 2019
فلم کو بنانے کا کچھ اور مصرف ہو نہ ہو، وویک اوبرائے کو روزگار تو مل گیا۔
One thing the #ModiFilm solves is @vivekoberoi 's #Unemployment problem.#JaiHo#ModiHaiTohMumkinHai
— Saira Shah Halim سائرہ (@sairashahhalim) March 22, 2019
صارفین نے فلم کے ڈائیلا گز کا سہارا لے کر مودی جی کو آئینہ بھی خوب دکھایا۔
"Jo decision 1 minute me nahi hota wo decision nahi hota" Now I understand how decision of #Demonetization had taken. ??#PMNarendraModiTrailer@narendramodi@akashbanerjee
— Amritesh Pratap (@stark_ap) March 20, 2019
کسی بھی فلم کا ٹریلر اس کی کہانی کا نچوڑ ہوتا ہے ، صارفین نے تو ٹریلر کو ہی خوفناک قرار دے دیا۔
What a horrible trailer of PM Narendra Modi. When you use all the best dialouges of the movie in the trailer and they all suck. #PMNarendraModiTrailer #VivekOberoi
— Tanvi Chitnis (@TanviChitnis) March 21, 2019
ایک صارف نے تو سوال اٹھا دیا کہ کیوں ، آخر کیوں اور کس نے یہ گند بنایا؟
I really like @narendramodi but still after watching #PMNarendraModiTrailer. The first question pop-up in my mind - WHY WHY WHY & Who created this shit. LMAO#PMNarendraModi
— Swetabh Suman (@swetabhsuman8) March 21, 2019
یہ بھی کہا گیا کہ مودی نے اس فلم سے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتنا نقصان پہنچایا جو سب مل کر بھی نہ پہنچا سکتے۔
#PMNarendraModiTrailer has done more harm to BJP then any other combined together!
— Siddhant Mishra (@adv_siddhant) March 21, 2019
بھارتی وزیراعظم کی زندگی پر بنائی گئی اس فلم کی کہانی سچی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اسی لیے فلم میں مودی ’’چائے والا ‘‘ کے روپ میں بھی نظر آئیں گے۔