فوادچوہدری نے بلاول بھٹو کو بیانیہ بدلنے کا مشورہ دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ چئيرمين پيپلزپارٹي کو ابو بچاو کے بعد ابو نکالو مہم بھي چلاني پڑسکتي ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلاول ٹرین مارچ کر رہے ہیں میرا مشورہ ہے اسے اس وقت بھارت کے معاملہ پر احتجاج کرنا چاہئے ابو بچاؤ مہم تو ابھی چلنی ہے نواز کا معاملہ بھی اتنی جلدی حل نہیں ہوگا، بہت وقت ہے پورا موقع ملے گا‘ یہ پہلے ابو بچاؤ پھر ابو نکالو مہم چلائیں گے‘۔

فوادچوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان اورخورشيد شاہ کوزرداري اورنوازشريف کي نہيں اپني فکرلگي ہوئي کہ کہيں ان کي باري بھي نہ آجائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کتنی حیران کن بات ہے کہ فضل الرحمن اور خورشید شاہ بھی آج ملک کی معیشت پر ہلکان ہیں، فضل الرحمن پارلیمنٹ سے باہر ہیں اس لئے ان کا دکھ سب سے زیادہ ہے، ان سے ہاتھ ملائیں تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں‘ انہیں اسلام سے نہیں اسلام آباد سے خطرہ ہے‘انہیں معلوم ہونا چاہئیے کہ 1988ء کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ آپ کے بغیر چل رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو اپنے بیانیہ میں تبدیلی لانا ہوگی، وہ ملکی مفاد کا سوچیں۔ نیب کیخلاف سیاسی مہم جوئی کا جواز نہیں بنتا، انھیں الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ بلاول کو بھارت کے حوالے سے ٹرین مارچ کرنا چاہیے، ابو مہم کے لیے بڑا وقت ہے۔ بلاول پیپلز پارٹی کے جعلی اکاؤنٹس کیسز سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والے بھی احتساب سے توجہ ہٹانا چاہتے تھے لیکن ناکام ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو مکان کی طرح بنیادوں سے شروع کر رہی ہے 9 ماہ میں کرپشن میں واضح کمی آئی ہے، چھوٹی کرپشن آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے، يہ بھي بتادياکہ گزشتہ پانچ برس ميں اتنے غيرملکي سربراہان کے دورے نہيں ہوئے جتنے سات ماہ ميں ہوئے ۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مقام بین الاقوامی سطح پر بہت بلند ہوا ہے، عمران خان کو مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یمن، ایران، سعودی عرب اور یو اے ای کے معاملات پر عمران خان سے رائے لی جاتی ہے جبکہ امریکا کیساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

INFORMATION MINISTER

BILAWAL BHUTTO

fawad chaudry

Tabool ads will show in this div