ورلڈ اسپیشل اولمپکس، گولڈ میڈلز جیتنے والوں کا استقبال

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/AJK-Mirpur-Gold-Medalists-Back-24-03.mp4"][/video]

ورلڈ اسپیشل اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے دو اسپیشل کھلاڑی دبئی سے آزاد کشمیر کے شہر میرپور پہنچ گئے، وزیر اسپورٹس چوہدری سعید نے استقبال کیا۔

عمران آصف نے پاور لفٹنگ گیمز میں ایک گولڈ میڈل دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا، ذوہیب اشفاق نے اتھلیٹکس میں ایک سلور، ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل حاصل کیا ۔

اسپیشل اولمپکس: پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 گولڈ سمیت 61 میڈلز جیت لئے

واپسی پر منگلا پل پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، اسپیشل کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے وزیر اسپورٹس آزاد کشمیر چوہدری سعید بھی موقع پر پہنچے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی ميں ہونیوالے اسپيشل اولمپکس ورلڈ گيمز ميں پاکستانی دستے نے کامیابیاں سمیٹ لیں، قومی کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، فٹبال، پاور لفٹنگ اور ٹینس میں طلائی تمغے حاصل کرلئے۔

 

special Olympics

18 Gold Medals Win

Tabool ads will show in this div