کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پارک بنانے کا کام جاری

کراچي کي ايمپريس مارکيٹ کي بحالي کا کام شروع کرديا گيا ہے۔ پارک بنانے کيلئے مٹي اور کھاد ڈال دي گئي جبکہ غيرملکي سياحوں کي بڑی تعداد نے علاقے کا دورہ کيا۔

کراچی کے تاریخی مقام ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات قائم تھیں۔ عدالتي احکامات پر آپريشن شروع کیا گیا اور تمام دکانوں اور تجاوزات کو ختم کردیا گیا۔

ايمپريس مارکيٹ کي اصل حالت ميں بحالي کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مارکیٹ کے اطراف پارک بنانے کيلئے مٹی اور کھاد ڈالي گئی ہے۔ یہ کام ايک ماہ کے میں مکمل ہوگا۔

ايمپريس مارکيٹ کو اصل حالت ميں بنتا ديکھنے کيلئے غير ملکي سياح بھي کراچي کي مني بسوں ميں پہنچ گئے اور علاقے کی خوبصورت میں گہری دلچسپی لی۔

empress market

Tabool ads will show in this div