ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے لیگی ایم پی اے حنا بٹ کو ’’چل جھوٹی ‘‘ کہہ دیا
سیاست میں مخالفین سے الجھنے کا چلن نیا نہیں لیکن بعض اوقات سیاستدان حد ہی کردیتے ہیں ۔ مناسب یا نامناسب کا سوچے بغیر تنقید برائے تنقید کے چکر میں ایک دوسرے پر ایسے وار کرتے ہیں کہ کیا ہی کہنے، جس کےبعد سوشل میڈیا پر حامیوں کو فضول کی بحث کیلئے موضوع مل جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل اور ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ میں کچھ ایسے ہی الفاظ کی جنگ چھڑ گئی۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر حنا بٹ کو ’’چل جھوٹی‘‘ کہہ ڈالا۔
چند روز قبل نواز شریف کی تشویشنا ک صحت سے متعلق مریم نواز کی ایک ٹویٹ کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ نواز شریف کی صحت اچھی ہے، بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ شہباز گل نے یہ بھی لکھ ڈالا کہ سابق وزیراعظم نے کیا کھایا۔ بولے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے سے متعلق بےبنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔
ڈاکٹرز کے مطابق میاں صاحب کی صحت اچھی ہے بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ، انہوں نے ناشتے میں 2 انڈے، بریڈ اور چائے لی، چہل قدمی کی! حکومت نے آج جیل میں ان سے ملاقات کی مکمل اجازت دے رکھی ہے! ورکرز اور اہلحانہ کسی بے بنیاد خبر پر یقین نہ کریں،ملاقات میں رکاوٹ ہو تو حکام سے رابطہ کریں pic.twitter.com/Du0F4MrKxP
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2019
جواب میں حنا پرویز بٹ نے انہیں وزیراعلیٰ کا تنخواہ دار کہتے ہوئے مشورہ دے ڈالا کہ نواز شریف کے چاہنے والے کروڑوں ہیں، ان کی فکر چھوڑ کر وزیراعلیٰ کی کلاس پر توجہ دیں۔
تنخواہ آپ بزدار کو ٹیوشن دینے کی لیتے ہو مگر اپنا سارا وقت نوازشریف نے کیا کھایا کب سوئے کب جاگے جیسی معلومات لینے میں ضائع کردیتے ہیں.میاں صاحب کی فکر چھوڑیں انکے چاہنے والے کروڑوں کی تعداد میں ہیں.اپنی توجہ بزدار کی کلاس پہ مرکوز رکھیے https://t.co/iiXqKaw69Y
— Hina Butt (@hinaparvezbutt) March 21, 2019
حنا پرویز کے ایسے جواب پر شہباز گل بھی پیچھے نہ رہے۔ ٹوئٹر پر لکھا کہ آپ میں اور ہم میں یہی فرق ہے، آپ کو سارے اپنے جیسے لگتے ہیں۔ تنخواہ لینے کے الزام سے انکار کرتے ہوئے شہباز گل نے طعنہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو پہلی بار اسمبلی کے باہر تھوک لگا کر صفحہ پلٹتے دیکھا تھا، ایسی سوچ پر کیسا شکوہ۔
بی بی آپ میں اور ہم میں یہی فرق ہے۔ آپ بغیر کچھ لئے کچھ نہیں کرتی اور آپ کو سارے اپنے جیسے ہی لگتے ہیں۔ میں کوئی تنخواہ نہیں لیتا پنجاب حکومت سے۔ آپ کو جب میں نے پہلی بار پنجاب اسمبلی کے باہر دیکھا تو آپ انگلی کو تھوک لگا کے صفحہ پلٹ رہی تھیں۔ آپ پر اور آپ کی سوچ پر گلہ کیسا۔ https://t.co/RckDKk7Rq4
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2019
معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا، اگلے ہی روز حنا بٹ ایک ٹویٹ میں شہباز گل پر صوبائی حکومت سے گاڑی ، گھر اور 4 ملازمین کے علاوہ دیگر مراعات لینے کا بھی الزام عائد کیا۔
شہباز گل نے پنجاب حکومت سے ایک 18 لاکھ کی گاڑی لی،جی او آر میں ایک گھر لیا،چار ملازم باقی سہولیات اس کے علاوہ ہیں @SHABAZGIL
— Hina Butt (@hinaparvezbutt) March 22, 2019
ایسے الزامات پر شہباز گل بھڑک اٹھے اور حنا بٹ کو چل جھوٹی کہتے ہوئے طعنہ دے ڈالا کہ "کچھ لوگوں" کی طرح ہم نے نہ تو انگلی پہ تھوک لگانا سیکھا نہ حکومت کو۔
چل جھوٹی، میں نہ تو GOR میں رہتا ہوں اور نہ کوئی ذاتی ملازم لیا ہے، ہاں دفتری امور کیلئے سرکاری گاڑی کی سہولت حکومت نے دے رکھی ہے، 18 لاکھ کی گاڑی میرے نام نہیں کردی! "کچھ لوگوں" کی طرح ہم نے نہ تو انگلی پہ تھوک لگانا سیکھا نہ حکومت کو @hinaparvezbutt https://t.co/7Bow3Paecc
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 22, 2019
حنا بٹ خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔