سوہنی دھرتی اور جیوے جیوے پاکستان گانے والی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی

معروف گلوکارہ شہناز بيگم 67 سال کي عمرميں دل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ ديش ميں انتقال کرگئيں ۔

شہنازبیگم معروف پلے بیک سنگر تھیں جنہوں نے ’’سوہني دھرتي‘‘ اور’’ جيوے جيوے پاکستان‘‘ جيسے مقبول ترین ملي نغمے گائے۔

انہیں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،  انتقال ڈھاکا میں ان کے گھر پرہوا۔ شہنازبیگم نے شوہر،ایک بیٹا اورایک بیٹی کو سوگوارچھوڑا ہے ۔ ان کے بچے بیرون ملک قیام پزیر ہیں ۔

دو جنوری 1952 کو ڈھاکا میں آنکھیں کھولنے والی شہناز بیگم سقوط ڈھاکا کے بعد پاکستان سے بنگلہ دیش منتقل ہو گئیں تھیں۔ ان کے گائے گئے مشہور ترین ملی نغمے آج بھی بچے بچے کی زبان پر ہیں۔

سال 2010 میں ان کا رجحان مذہب کی جانب کافی بڑھا، عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر انہوں نے اپنا ذاتی گھر فروخت کر کے رقم مستحقین میں تقسیم کردی تھی۔ وہ حجاب لیتی تھیں۔

JEEVAY JEEVAY PAKISTAN

Sohni Dharti

Shehnaz Begum

Tabool ads will show in this div