تازہ ترین

کرائسٹ چرچ حملہ: اریب کی میت کل کراچی پہنچے گی

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب کی میت نیوزی لینڈ ميں پاکستاني حکام کےحوالے کردی گئی۔ میت پیر25 مارچ  کی صبح کراچی پہنچے گی۔

پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہو ئے تھے جن میں سے 8 کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی گئی۔

اریب کی میت ايک گھنٹے بعد امارات کی پروازاي کے 600 کےذریعے روانہ کی جائے گی اورپير 25 مارچ کي صبح ساڑھے دس بجے پہنچے گي ۔

ڈپٹي ہائي کشمنر سید معظم شاہ کے مطابق میت امارات کی پرواز سے دبئی کے راستےکراچی لائی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں ریڈیو اور ٹی وی پر اذان نشر، نماز جمعہ میں وزیراعظم بھی شریک

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی اریب کی نماز جنازہ کل سہ پہر ادا کی جائے گی۔اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، ان کی ایک چھوٹی بہن ہے۔

اس سے قبل 22 مارچ کو سانحہ ميں شہيد آٹھ پاکستانيوں کو نيوزي لينڈ ميں سپردِ خاک کرديا گيا تھا۔

نیوزی لینڈ میں خود کار ہتھیاروں پر مکمل پابندی کا اعلان

اکہتر سالہ افغان شہيد داؤد نبي کي بھي نماز جنازہ کے میموریل پارک میں بعد تدفين کر دی گئی تھی۔ داؤد نبي وہ ہيں جنہوں نے دہشتگرد کو ہيلو بردارکہہ کرخيرمقدم کيا تھا جبکہ سترہ سالہ ملائشين شہيد محمد حاذق ترمذي کي تدفين بھي ميموريل پارک ميں کی گئی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ 15 مارچ کوبرینٹن ٹیرنٹ نامی دہشتگرد نے دو مساجد میں میں نمازجمعہ کے دوران فائرنگ کردی تھی جس سے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہوئے۔ واقعے کے وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی وہیں تھے جو محفوظ رہے اور بعد ازاں تیسرا اور آخری کھیلے بغیر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

برینٹن نے واقعے کی لائیو فیس بک ویڈیو نشر کی تھی، بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

Christchurch attacks

Syed Areeb

Tabool ads will show in this div