باہمی محبت کا اسیر مصری صحافی جوڑا 67 سال بعد رشتہ ازدواج میں منسلک

مصر کا ایک بزرگ صحافی جوڑا بالآخر 67 سال کے انتظار کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔ 85 سالہ مصری صحافی حسین قدری کو ہمیشہ عصمت سے شادی کی آس رہی۔ دونوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے 67 سال انتظار کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق حسین قدری اور عصمت کی دلچسپ داستان محبت ہے۔دونوں ایک ساتھ بڑے ہوئے اور ایک دوسرے عشق کیا۔ وقت کے ساتھ ان کی محبت پھلتی پھولتی گئی اور 1952ء میں دونوں کی منگنی ہوگئی۔

منگنی کے چند ماہ بعد عصمت کے والد نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اس کی شادی اپنے بھتیجے کے ساتھ کرانے کا اعلان کر دیا وہاں سے دونوں کے راستے جدا ہوگئے ۔

گذشتہ جمعرات کو وہ شادی کی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی شادی کی تقریب قاہرہ کے وسط میں پریس کلب کی عمارت میں انجام پائی جہاں سینیئر صحافی 85 سالہ حسین قدری دلہا اور 81 سالہ عصمت صادق دلہن کے روپ میں دیکھی گئیں۔

پریس کلب کے کیفے میں دونوں کا 67 سال کے بعد نکاح ہوا۔ اس موقع پر دونوں کے قریبی عزیزوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

JOURNALIST

old couple

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div