تربت میں ڈینگی کا پھیلاؤ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تربت میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے ڈینگی کے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے موذی وائرس پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں، طبی عملے اور خصوصی ٹیموں کو تربت روانہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے تجربے سے بھی استفادہ کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

یاد رہے کہ تربت اور اطراف کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد متاثر ہو چکے ہیں جنہیں علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اسپرے کیا جائے۔

HEALTH

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div