یوم پاکستان : پریڈ گراؤنڈ میں جدید جنگی سازوسامان کی نمائش
تئيس مارچ کو اسلام آباد کے شکر پڑیاں پريڈ گراؤنڈ میں ميں پاکستان کے جنگي ساز و سامان کي نمائش بھي کي گئي ۔ پاکستان ساختہ ميزائل ، ٹينک اور ايئر ڈيفنس سسٹم پيش کيا گيا۔
شاہين،غوري،بابر کروز،نصر ميزائل ، پاکستاني ساختہ براق اور شاہپر ڈرونز کو حاظرین نے بے حد پسند کیا۔
پريڈ ميں پاکستاني ساختہ شاہين ٹو پيش کيا گيا جو ستائيس سو کلوميٹر تک ہدف کو درست نشانہ بنا سکتا ہے ۔
تيرہ سو کلو ميٹر تک مار کرنے والا غوري ميزائل بھي پيش کيا گيا ۔ شاہين ون کي رينج چھ سو کلوميٹر ہے ۔ بابر کروز ساڑھے چار سو اور نصر ميزائل ستر کلوميٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کي حيثيت رکھتا ہے ۔
پريڈ کے دوران پاکستان ساختہ ڈرون اور گراؤنڈ کنٹرول سسٹم پيش کئے گئے ۔ براق ڈرون آٹھ گھنٹے مسلسل پرواز کرسکتا ہے ۔
ايئر ڈيفنس اور زمييني حملےکے سامنے بند باندھنے کيلئے استعمال ہونے والا سسٹم بھي پيش کيا گيا۔
جنگ کے دوران فورسز کو سپورٹ فراہم کرنے والي انجينئرنگ کور نے بھي اپنا سامان پيش کيا ۔ جو پيغامات پہنچانے اور ضرورت پڑنے پرپل بنا کر راستہ بنانے کا کام کرتا ہے ۔