عالمی مشاعرے نے کراچی کی رونقوں کو چار چاند لگا دیے

عالمی مشاعرے کے ميلے نے کراچي کي رونق کو چار چاند لگاديے۔ پاکستاني اورغيرملکي شعراء نے اپني شاعري سے ماحول گرما دیا۔

روشنیوں کے شہر میں سجنے والے چھبيسویں عالمي مشاعرے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے شعراء کرام کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نےشرکت کی۔

ساکنان شہر قائد کے تحت ایکسپو سینٹر میں ہونے والے اس مشاعرے میں شعراء نے اپنے اپنے کلام سے محفل لوٹ لی۔

حاضرین نے محفل شاعري کے انعقاد پر خوشي کا اظہارکيا۔۔

عالمی مشاعرے کے اختتام پرحاضرین محفل نے قومی ترانے کی دھن پر یوم پاکستان کا آغاز کيا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کي گونج دور دور تک پہنچي ۔

23RD MARCH

youm e pakistan

Tabool ads will show in this div