یوم پاکستان پرقوم کے نام صدر اور وزیراعظم کا پیغام
تئیس مارچ کا دن عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد کے ساتھ اتحاد کا پیغام دیا ، کہتے ہیں تمام اختلافات بھلا کرملک دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔
صدر پاکستان عارف علوي نے اپنے پيغام ميں کہا کہ تيئيس مارچ کےتاریخی دن برصغیرکےمسلمانوں نےمتحد ہونےکا فیصلہ کیا۔۔ آج ہم بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اورجدوجہدکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں ۔۔ پاکستان نےغیرمعمولی چیلنجزکا سامناکیا اورسرخروہوا۔۔ قوم نےغیرمعمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کامظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کے لئے ہمیں مزیدمحنت درکارہے ۔
وزيراعظم عمران خان نےاپنے پيغام ميں کہا کہ تيئيس مارچ ہماری ملی تاریخ کاعظیم دن ہے ۔ آج کےدن مسلمانان ہندنےاپنی منزل کاتعین کیا ۔ جدوجہدکےباعث 14 اگست 1947 کوپاکستان معرض وجودمیں آیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قیام پاکستان سےعوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی۔ ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر امن اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے اور دفاع کی خاطر ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیرکےعوام کے حق خود ارادیت کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔