مودی کا پاکستانی عوام کیلئے یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا پیغام، عمران خان کا خیرمقدم
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 23 مارچ پر پاکستانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ عمران خان کے نام پیغام میں کہتے ہیں کہ برصغیر کے عوام مل کر امن اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے بھی مودی کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ امن و ترقی کی بنیاد پر نئے تعلقات چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان پر پیغام ملا ہے، انہوں نے پاکستانی عوام کیلئے 23 مارچ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام مل کر امن، خوشحالی اور جمہوری خطے کیلئے کام کریں۔
Received msg from PM Modi: "I extend my greetings & best wishes to the people of Pakistan on the National Day of Pakistan. It is time that ppl of Sub-continent work together for a democratic, peaceful, progressive & prosperous region, in an atmosphere free of terror and violence"
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019
مودی کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی اور جارحیت سے پاک ماحول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرور ہے۔
عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ امن و ترقی کی بنیاد پر نئے تعلقات قائم ہونے چاہئیں، وقت آگیا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کیلئے مذاکرات ہوں گے۔
I welcome PM Modi's message to our people. As we celebrate Pakistan Day I believe it is time to begin a comprehensive dialogue with India to address & resolve all issues, esp the central issue of Kashmir, & forge a new relationship based on peace & prosperity for all our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019
بھارت کی جانب سے فروری میں فضائی جارحیت کی گئی، اس دوران پاکستانی طیاروں نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے آزاد کشمیر میں اترا جسے فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا تاہم وزیراعظم کے ’’امن کی خواہش‘‘ کے اعلان کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نریندر مودی سے رابطے کی کوشش کی لیکن بھارتی وزیراعظم نے فون نہیں اٹھایا۔